دنیا
24 اپریل ، 2013

امریکی ریاست النوائے میں فائرنگ، 5افراد قتل، بچہ زخمی

امریکی ریاست النوائے میں فائرنگ، 5افراد قتل، بچہ زخمی

واشنگٹن…امریکی ریاست النوائے کے مانچسٹر ولیج میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے 5افراد کو قتل کردیا۔واقعے میں ایک بچہ زخمی بھی ہوا۔امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہایسٹ اسٹریٹ کے پبلک ہاوٴسنگ کمپلیکس میں بدھ کی صبح پیش آیا۔حملہ آور کو فائرنگ کرنے کے شبے میں مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس واقعے کے بعد علاقے کے اسکول بند کردیئے گئے ہیں۔پولیس نے علاقے میں گشت بڑھادیا ہے۔واقعے میں زخمی ہونے والے بچے کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :