پاکستان
06 مارچ ، 2012

پشاور ہائی کورٹ کا یکساں اسپاوز پالیسی بنانے کا حکم

پشاور…پشاور ہائی کورٹ نے فاٹا اور بندوبستی علاقوں میں تعینات سرکاری ملازمین کیلئے یکساں پالیسی بنانے کا حکم دیا ہے۔یہ احکامات پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد خان نے درخواست گزار راشدہ کی رٹ درخواست پر صادرکئے۔ جس میں نے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ شمالی وہ وزیرستان میں پرائمری اسکول میں پڑھاتی ہے۔ جبکہ اس کا شوہر سرکاری ملاز م اور چارسدہ میں تعینات ہے۔اس لئے اسپاوز پالیسی کے تحت میاں بیوی کو ایک ہی ضلع میں تعینات کیا جائے۔ ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ اسپاوز پالیسی فاٹا میں قابل عمل نہیں۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ یہ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ چیف جسٹس نے فاٹا اور بندوبستی علاقوں کے لئے یکساں اسپاوز پالیسی بنانے کا حکم دیا۔

مزید خبریں :