کاروبار
25 اپریل ، 2013

دوا ساز کمپنیوں کولاگت کا مکمل ریکارڈ ررکھنے کا قانون منظور

دوا ساز کمپنیوں کولاگت کا مکمل ریکارڈ ررکھنے کا قانون منظور

کراچی…سیکیوریٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن نے ایک قانون کا مجوزہ مسودہ منظور کیا ہے جس کے تحت دوا ساز کمپنیاں اپنی لاگت کا مکمل ریکارڈ ررکھنے کی پابند ہونگی۔ایس ای سی پی کے اعلامیے کے مطابق پاکستان میں فی الحال سیمنٹ، چینی، گھی، فرٹیلائزر اور ٹیکسٹائل کی ایک ذیلی صنعت کیلئے اس طرح کا قانون موجود تھا۔ نئے مجوزہ قانون کے تحت اب دوا ساز کمپنیوں کو بھی اپنی مصنوعات کی مکمل لاگت کا حساب رکھنا ہوگا۔کمیشن کے مطابق قانون سے دواوٴں کی قیمتوں میں شفافیت لانے، ٹیکس کا حساب رکھنے میں آسانی لانے،صنعتی تنازعے کے حل اور کمپنیوں کی مجموعی کارکردگی کو جانچنے میں مد د ملے گی۔

مزید خبریں :