پاکستان
25 اپریل ، 2013

انتخابی مہم کے دوران پرتشدد واقعات کی روک تھام کی جائے ، ایمنسٹی انٹرنیشنل

انتخابی مہم کے دوران پرتشدد واقعات کی روک تھام کی جائے ، ایمنسٹی انٹرنیشنل

کراچی … ایمنسٹی انٹرنیشنل نے حکومت پاکستان پر زور دیا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران پرتشدد واقعات کی روک تھام کی جائے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ حکومت کو انتخابی امیدواروں پر حملوں کی تحقیقات کرنی چاہیے، متعلقہ ادارے امیدواروں کی مکمل حفاظت یقینی بنائیں۔ ساتھ ہی ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سیاسی جماعتوں پر بھی زور دیا کہ وہ اپنی مہم کے دوران انسانی حقوق کا خیال رکھیں، انتخابی مہم کے دوران مختلف حملوں میں اب تک 37 افراد ہلاک اور 180 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں ۔

مزید خبریں :