پاکستان
25 اپریل ، 2013

اوگرا عملدرآمد کیس : سابق ایڈیشنل سیکریٹری کابینہ سکندر میکن گرفتار

اوگرا عملدرآمد کیس : سابق ایڈیشنل سیکریٹری کابینہ سکندر میکن گرفتار

اسلام آباد … نیب نے اوگرا عملدرآمد کیس میں سابق ایڈیشنل سیکریٹری کابینہ سکندر میکن کو گرفتار کرلیا، سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف اور پیپلز پارٹی کے رہنما جہانگیر بدر کے بیٹے علی ذوالفقار بدر کو بھی نوٹس جاری کئے جانے کا امکان ہے۔ نیب ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ سکندر میکن نے شارٹ لسٹ نہ ہونے کے باوجود توقیر صادق کا نام بطور چیئرمین اوگرا تقرر کیلئے 2009ء میں وفاقی وزیر پانی و بجلی راجا پرویز اشرف کو بھجوایا تھا، سکندر میکن کو کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ نیب ذرائع کے مطابق راجا پرویز اشرف کو بھی آئندہ ایک 2 روز میں نوٹس جاری کر دیا جائے گا جبکہ توقیر صادق کے ساتھ تعلق کے شبہہ میں جہانگیر بدر کے بیٹے علی ذوالفقار بدر کو بھی نوٹس جاری کئے جانے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :