25 اپریل ، 2013
لاہور…چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے ہیں کہ غریب آدمی بجلی کا بل بھی دیتا ہے مگر اسے بجلی نہیں ملتی ،نظام نہیں چلتا تو پرائیویٹ سیکٹر کی خدمات لے لیں، لاہور ہائیکورٹ میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز وصولی کے کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ بلوں کے ذریعے پیسے وصول کر لئے جاتے ہیں بجلی فراہم نہیں کی جاتی۔کیا پیپکو کا مقصد صرف پیسے اکٹھے کرنا ہے۔ انہوں نے ریمارکس دیئے کہ نظام نہیں چلتا تو پرائیویٹ سیکٹر کی خدمات لے لیں ،پرائیویٹ سیکٹر بجلی بھی دے اور بل بھی وصول کرے ،عدالت نے اوگرا اور پیپکو کو 7مئی کیلئے نوٹس جاری کر دیئے ۔