پاکستان
25 اپریل ، 2013

لاہور ایئر پورٹ سے20کلوہیروئن برآمد،3ملزم گرفتار

لاہور… اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب نے لاہور ایئر پورٹ سے20کلوگرام ہیروئن برآمدکرکے3ملزموں کو گرفتار کرلیا،،ملزم ہیروئن کارگو کے ذریعے یوگنڈا بھجوا نا چاہتے تھے،پکڑی گئی ہیروئن کی عالمی مارکیٹ میں قیمت20 کروڑ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔ اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کے کمانڈر بریگیڈیئرشاہد لطیف نے پریس کانفرنس میں بتایاکہ ملزموں نے ہیروئن کراکری کے لئے تیار کی گئی لکڑی کی پیکنگ میں چھپا رکھی تھی، اورع اسے کارگوکے ذریعے یوگنڈا بھجواناچاہتے تھے کہ اے این ایف نے پکڑ لیا،ملزموں نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اس سے قبل بھی 16 بار ہیروئن بیرون ملک اسمگل کر چکے ہیں۔ ملزموں کی معاونت کے الزام میں کوریئر کمپنی کے ملازمین کو بھی شامل تفتیش کرلیا گیا ۔

مزید خبریں :