پاکستان
26 اپریل ، 2013

سیاسی جماعتیں اور امیدوار کسی پر ذاتی تنقید نہ کریں، الیکشن کمیشن

سیاسی جماعتیں اور امیدوار کسی پر ذاتی تنقید نہ کریں، الیکشن کمیشن

اسلام آباد … الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو ذاتی تنقید سے روک دیا ،الیکشن کمیشن نے یہ قدم اس وقت اٹھایا ہے جب چند سیاسی رہنما ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی میں کسی بھی حد تک جانے کیلئے تیار نظر آئے۔ الیکشن کمیشن حرکت میں آگیا ،سیاسی رہنماوٴں کی صدر آصف علی زرداری پر تنقید اور پھر ایک دوسرے پر ذاتی حملوں پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا اور سیاسی رہنماوٴں پر واضح کردیا کہ وہ ا پنے حریفوں یا کسی سیاسی جماعت کو تنقید کا ہدف نہ بنائیں۔ الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ کسی شخص پر ذاتی تنقید ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے، کسی پر ذاتی تنقید کرنے والے کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔الیکشن کمیشن کے احکامات سے پہلے تک سیاسی رہنماوٴں خاص طورپر عمران خان اور شہباز شریف ایک دوسرے پر تنقید کرتے ہوئے الفاظ کے چناوٴ میں کسی بھی حد تک جانے کیلئے تیار نظر آئے ۔

مزید خبریں :