26 اپریل ، 2013
کراچی …مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی انتخابی مہم سے روکنے کے خلاف درخواست پر سندھ ہائی کورٹ نے 29 اپریل کیلئے آئی جی سندھ ،ڈی جی رینجرز ،ڈپٹی اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔ مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین اور این اے 251 اور255 سے امیدوار آفاق احمد نے آزادانہ ماحول میں انتخابی مہم سے روکنے ، تحفظ فراہم نہ کرنے اور نو گوایریا کے خلاف درخواست دائر کی۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس مشیر عالم نے فوری سماعت کی استدعا منظور کرتے ہوئے مدعا علیہان کو نوٹس جاری کردیئے۔سندھ ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہاکہ گزشتہ روز انتخابی دفاتر کے افتتاح سے پولیس اور رینجرز نے روکا اور کہا کہ اسلام آباد سے ہمیں اجازت نہیں آپ گھر سے بھی نکل سکتے۔انہو ں نے کہاکہ سپریم کورٹ میں پولیس اور رینجرز شہر میں نو گو ایریا زکی نفی کرتی ہے لیکن حقیقتاً ا نتظامیہ بے بس ہے۔