27 اپریل ، 2013
کراچی…کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں پولیس کارروائی میں کالعدم تنظیم کے دو ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور بم برآمد کرلیا گیا ۔پولیس کے مطابق سہراب گوٹھ کے علاقے کوئٹہ ٹاوٴن میں پولیس نے کارروائی کرکے کالعدم تحریک طالبان پاکستان ولی الرحمان گروپ کے دو اہم ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کی شناخت اکرام اللہ اور حمید اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے ایم پی فائیو رائفل، ایس ایم جی، کلاشنکوف، اور واٹر کولر بم برآمد کیا گیا ہے۔