07 مارچ ، 2012
اسلام آباد . .. . .. . .آزاد کشمیر اور مری سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ رکنے کے بعد موسم خوشگوار ہے۔گلگت بلتستان،مری ،مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویڑن میں برف باری کا سلسلہ تو رک گیا ہے تاہم کہیں کہیں موسم جزوی ابر آلود ہے اور سرد ہواچل رہی ہے۔ استور میں گزشتہ دنوں برفباری کے باعث موسم انتہائی سرد ہے جبکہ چلم کے مقام پر کئی افراد پھنس گئے جنہیں اب تک نکالا نہیں جاسکا ہے۔اس کے علاوہ شمالی بلوچستان میں چمن، قلعہ عبداللہ اور پشین سمیت مختلف علاقوں میں تیز گرد آلود ہوائیں چلنی شروع ہو گئی ہیں۔