28 اپریل ، 2013
کراچی…42ویں پاکستان اوپن گالف چیمپئن شپ محمد نذیر کے نام رہی،مطلوب احمد دوسرے اور عمران علی تیسرے نمبر پر رہے۔ ڈی ایچ اے گالف کلب میں ہونے والی چیمپئن شپ میں 90 پروفیشنل گالفرز نے حصہ لیا،ابتدائی مرحلے میں محمد منیر چھائے رہے،لیکن دوسریمرحلے میں محمد نذیر کے شاٹس نے شائقین کو خوب محظوظ کیا،اور کامیابی کے ساتھ کورس مکمل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی،دوسری پوزیشن کے لئے مطلوب احمد اور عمران علی کے درمیان سخت مقابلہ ہوا ، عمران علی،مطلوب احمد کی شاندار پٹنگ کاسامنے بے بس ہوگئے۔