30 اپریل ، 2013
اسلام آباد…اوگرا نے پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت پیڑولیم کو بھیجوادی۔یکم مئی سے فی لیٹر پیڑول 7روپے سے زائد سستا ہونیکا امکان ہے۔اوگرا ذرائع کے مطابق بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی کو دیکھتے ہوئے مقامی سطح پر یکم مئی سے پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری تیا رکی گئی ہے۔جس کے مطابق پیڑول 7روپے 37پیسے متوقع کمی سے 94روپے 93پیسے، ڈیزل 6 روپے 50پیسے متوقع کمی سے 102روپے 09پیسے فی لیٹر ہونے کا امکان ہیاس کے علاوہ مٹی کا تیل 5روپے 15پیسے متوقع کمی سے 93 روپے 11 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل 4روپے 91پیسے متوقع کمی سے 88 روپے 37 پیسے فی لیٹر ہونے کی توقع ہے۔تجویز کردہ قیمتیں منظور ہونے کی صورت میں نئے نرخوں کا نوٹیفکیشن آج رات کو جاری کردیا جائے گا۔