پاکستان
01 مئی ، 2013

پشاور: پی کے 10 سے مولانا حمید گل جماعت اسلامی کے حق میں دستبردار

پشاور … خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 10 پشاور سے متحدہ دینی محاذ کے امیدوار مولانا حمید گل جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار کے حق میں دستبردار ہوگئے۔ پشاور میں ایک تقریب کے دوران متحدہ دینی محاذ کے امیدوار مولانا حمید گل نے کہا کہ وہ جماعت اسلامی کے منشور اور پروگرام سے متاثر ہوکر جماعتی امیدوار جاوید خان مہمند کے حق میں دستبردارہونے کا اعلان کر رہے ہیں۔ مولانا حمید گل کا کہنا تھا کہ وہ جاوید خان مہمند کی کامیابی کیلئے ان کے شانہ بشانہ کام کریں گے۔

مزید خبریں :