01 مئی ، 2013
کوئٹہ…بلوچستان کے انتخابی حلقوں کے لئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل کر لی گئی ہے،ترسیل کا کام کل سے شروع کردیا جائے گا۔الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق بیلٹ پیپرز کی ترسیل کے لئے چار سی ون تھرٹی بھی استعمال کئے جائیں گے،سی ون تھرٹی جہازوں کے ذریعے دور دراز علاقوں میں اور ایسے مقامالت پر جہاں امن و امان کی صورتحال مخدوش ہے بیلٹ پیپرز بھجوائے جائیں گے۔