پاکستان
01 مئی ، 2013

الیکشن ڈیوٹی کی تربیت ، نہ آنیوالے ملازمین کے وارنٹ گرفتاری جاری

الیکشن ڈیوٹی کی تربیت ، نہ آنیوالے ملازمین کے وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی…کراچی میں الیکشن ڈیوٹی کی تربیت کیلئے نہ پہنچنے والے مختلف سرکاری محکموں کے100 افسران اورملازمین کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ 248کے ریٹرننگ افسر شاہد حسین چانڈیو نے الیکشن ڈیوٹی کی تربیت کیلئے حاضر نہ ہونے والے افسران اور ملازمین کیوارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اور متعلقہ تھاناپولیس کو ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا ہے۔محکمہ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان ،پاکستان ریلوے ،ہاوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن ،سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجو کیشن،ڈی ایم سی ساوٴتھ،ریجنل ٹیکس آفس،اسٹیٹ لائف اور پی ڈبلیو ڈی،کے 100افسران اور ملازمین تربیت کے لیے گزشتہ روز کراوٴن سینمانہیں پہنچے تھے۔

مزید خبریں :