پاکستان
01 مئی ، 2013

دہشت گردی کا حل انتخابات ہیں، حمزہ شہباز

دہشت گردی کا حل انتخابات ہیں، حمزہ شہباز

لاہور… مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا حل انتخابات ہیں۔ اگر الیکشن ایک دن بھی آگے ہوئے تو نتائج پاکستان کے لئے خطرناک ہوں گے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ 11مئی کے انتخابات ملک میں نئی تاریخ رقم کریں گے۔ پاکستان کے پہاڑ جیسے مسائل کا حال الیکشن کا وقت پر ہونا ہے۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ وہ بدتمیزی سے بات نہیں کرتے یہ عمران خان کا وطیرہ ہے۔ وہ جو زبان استعمال کرتے ہیں الیکشن کمیشن کو اس کا نوٹس لینا چاہئے۔

مزید خبریں :