01 مئی ، 2013
کراچی…کراچی کے علاقے کلفٹن میں مسلم لیگ فنکشنل کے یوتھ ونگ کی جانب سے اپنے امیدواروں کے حق میں ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی، جنہوں نے مسلم لیگ فنکشنل کے جھنڈے تھامے ہوئے تھے اوروہ اپنے امیدواروں کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔ اس موقع پر بعض منچلے نوجوانوں نے مختلف دھنوں پر رقص بھی کیا۔ ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ پیر صاحب پگاراکی قیادت میں مسلم لیگ فنکشنل ہی سندھ کے مسائل حل کرسکتی ہے۔