پاکستان
01 مئی ، 2013

بجلی کا بحران جاری، لوڈ شیڈنگ بڑھ گئی،شہری بے حال

بجلی کا بحران جاری، لوڈ شیڈنگ بڑھ گئی،شہری بے حال

لاہور…ملک بھر میں بجلی کا بحران کم نہیں ہو سکا حکومتی اعلانات کے باوجود پاور ہاوسز کو تیل ،گیس اور فنڈز فراہم نہ کئے جا سکے۔ گرمی بڑھنے پر لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ ہو گیا۔وزارت پانی و بجلی نے اعلان کیا تھا کہ یکم مئی سے لوڈشیڈنگ میں واضح کمی آ جائے گی تاہم ایسا نہ ہو سکا۔ چھٹی کے باجود بجلی کی صورت حال ابتر ہے۔ لاہور میں 15 سے 18 گھنٹے کی بندش نے شہریوں کو بے حال کر دیا۔ لاہور کے اکثر علاقوں میں ہر گھنٹے بعد دو سے تین گھنٹے کی بندش معمول بن گئی۔ لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ 1500 میگاواٹ بجلی مل رہی ہے جبکہ طلب 3700 میگاواٹ ہے۔ کوٹہ بڑھائے بغیر کیسے لوڈشیڈنگ کم ہو سکتی ہے۔

مزید خبریں :