01 مئی ، 2013
لاہور…سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے قوم کو بھکاری بنا دیا.پچھلے 5 سال میں لوڈ شیڈنگ نے زراعت تباہ کر دی۔ عمران خان پنجاب میں پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔لاہور کے علاقے غلہ منڈی میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ سرکاری ادارے تباہ کرنے میں آصف زرداری کا کوئی قصور نہیں تو پھر پی آئی اے اور ریلوے سمیت دیگر سرکاری اداروں کو کس نے تباہ کیا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میٹرو بس پر لوگ اعتراض کرتے ہیں، لیکن وہ عوام کا پیسہ عوام پر ہی لگائیں گے۔ اگر بچوں کو لیپ ٹاپ نہ دیتا تو کیا کلاشنکوف لے کر دیتا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وہ دو سال میں لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے ختم کر دیں گے۔اگر عوام نے ووٹ نہ دیئے تو چھوٹی پارٹیاں بلیک میلنگ کریں گی۔ اس سے اندھیرے ختم نہیں ہوں گے مزید بڑھیں گے۔شہباز شریفنے کہا کہ لوڈ شیڈنگ ختم نہ کی تو آپ کے ساتھکھیتی باڑی کروں گا۔شہپباز شریف کا کہنا تھا کہ بچوں کا اعتماد نہیں بڑھائیں گے ،تو ملک کیسے آگے جائے گا۔ قیامت کے روز جواب دینا پڑا تو اللہ تعالیٰ سے کہوں گا کہ معاف کردیں کیونکہ ڈینگی کے خاتمے کے لئے دن رات کام کیا تھا۔