01 مئی ، 2013
اسلام آباد …اسلام آباد میں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی بیوی اور دو بیٹیوں کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کرلی،آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والوں کو سروں میں گولیاں ماری گئی ہیں۔اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین ٹو میں رہائش پذیربزنس مین افضال رضا، اس کی بیوی ، دو بیٹیاں یسریٰ،فاطمہ سر میں گولیاں لگنے کے باعث مردہ پائی گئیں،واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کے اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے۔ آئی جی اسلام آبادبنی امین نے بتایا کہ مرنے والے کے موبائل کا ریکارڈ بھی چیک کیا جائے گا،آئی جی بنی امین نے بتایا کہ تفتیش کے بعد ہی کچھ کہا جاسکے گا۔چاروں افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،پولیس ذرائع کے مطابق مرنے والے شخص کا موبائل قبضے میں لے لیا گیا ہے جس میں اس نے اپنے ایک دوست کو ایس ایم بھی کیا کہ یہ اس کا آخری پیغام ہے۔