پاکستان
01 مئی ، 2013

کوئٹہ : مسلم لیگ ن کے انتخابی دفتر پر دستی بم سے حملہ، چھ کارکن زخمی

کوئٹہ : مسلم لیگ ن کے انتخابی دفتر پر دستی بم سے حملہ، چھ کارکن زخمی

کوئٹہ …کوئٹہ کے علاقے ارباب غلام علی روڈ پر مسلم لیگ ن کے انتخابی دفتر پر دستی بم سے حملہ، چھ کارکن زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ہدہ کے علاقے ارباب غلام علی روڈ پر مسلم لیگ ن کے پی بی فور سے امیدوار نوابزادہ لشکری رئیسانی کے انتخابی دفتر پر دستی بم پھینکا جو دفتر کے سامنے زورداد دھماکہ سے پھٹ گیا جسے کے نتیجے میں دفتر میں بیٹھے چھ کارکن زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ جہاں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما نوابزادہ لشکری رئیسانی کا سول ہسپتال کا دورہ کرکے زخمی کارکنوں کی عیادت کی اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نوابزادہ لشکری رئیسانی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے انتخابی دفتر پر حملہ کھلی دہشت گردی ہے۔ ہم اس طرح کی کاروائیوں سے ہرگز مرغوب نہیں ہوں گے۔

مزید خبریں :