01 مئی ، 2013
کراچی … کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں 8 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ گزشتہ روز گلبائی چوک کے قریب فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص دوران علاج اسپتال میں چل بسا۔ پولیس کے مطابق لیاری ایکسپریس وے پر ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔ منگھوپیر کے علاقے سلطان آباد میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہو گئے، جاں بحق افراد نجی اسکول میں چوکیدار تھے۔ ایم پی آر کالونی میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے ، ہلاک ہو نے والے افراد کی شناخت وقا ص ولد عبدالستاراور احسن ولد حاجی حسن کے نام سے ہو ئی ہے۔ ادھربلدیہ ٹاون نمبر 7 اورلسبیلہ پل کے قریب 2 مختلف فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ کھارادر میں پھول چوک کے قریب سے ایک نامعلوم شخص کی گولیاں لگی ہوئی لاش ملی، لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے سول اسپتال منتقل کیا گیا، مچھر کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا،پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی میں مزاحمت کے دوران پیش آیا۔ گزشتہ روز گلبائی چوک کے قریب فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص دوران علاج اسپتال میں چل بسا۔