01 مئی ، 2013
جعفرآباد…جعفرآباد،نصیرآباد سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 11، مئی کے انتخابات کی نگرانی کیلئے پاک فوج کے تازہ دم دستے پہنچ گئے۔ ڈپٹی کمشنر سید ظفرعلی بخاری کیمطابق ،پاک فوج کے خصوصی تازہ دم دستے جعفرآباد،نصیرآباد، جھل مگسی، بولان،اور سبی کے مختلف علاقوں میں تعینات ہونگے۔ جو حساس اور حساس ترین پولنگ اسٹیشنوں پر اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔ پاک آرمی کے خصوصی دستے فی ضلع میں آفیسران سمیت 6، سو سے زائد جوان تعینات ہونگے۔ جو جدید اسلحہ سے لیس ہونگے۔ ضلعی انتظامیہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پاک فوج کے دستے کو کسی بھی جگہ طلب کرسکتی ہے۔