پاکستان
01 مئی ، 2013

خفیہ اداروں نے مختلف جیلوں سے پانچ قیدی حراست میں لے لیے

راولپنڈی …پاکستان کے خفیہ اداروں نے مختلف جیلوں سے پانچ قیدیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ ان قیدیوں پر جیل کے اندر سے فوجی قافلوں پر حملوں اور اعلیٰ فوجی افسران کو اغوا کرنے کی منصوبہ بندی کا الزام ہے۔ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد گذشتہ تین سال سے بہاولپوراور اڈیالہ کی جیلوں میں قید تھے۔ ان قیدیوں پر جیل کے اندر سے فوجی قافلوں پر حملوں اور اعلیٰ فوجی افسران کو اغوا کرنے کی منصوبہ بندی کا الزام ہے۔ اب ان قیدیوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان سے تفتیش کی جارہی ہے۔ قیدیوں کے میران شاہ، کوہاٹ اور پارا چنار میں کالعدم تحریک طالبان سے قریبی روابط ہیں، اور انکو جیل سے ٹیلیفون پر منصوبہ بندی کرنے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :