پاکستان
01 مئی ، 2013

لاہور:بلوں کی عدم ادائیگیپر ریلوے افسران کے گھروں کے گیس کنکشن منقطع

لاہور…سوئی گیس ٹاسک فورس نے گیس بلوں کی عدم ادائیگی پر ریلوے دفاتر اور افسران کی رہائش گاہوں کے کنکشن کاٹ دیئے۔سوئی گیس ٹاسک فورس کے ترجمان معین علوی کے مطابق گیس نادہندگان کے خلاف بلا امتیاز آپریشن جاری ہے۔ ڈی ایس ریلوے سمیت کئی افسران کو ایک کروڑ 7 لاکھ روپے نادہندگی کے نوٹس جاری کئے گئے۔ عدم ادائیگی پر کنکشن کاٹ دیئے گئے۔ معین علوی نے مزید بتایا کہ گیس چوری کی چیکنگ کے دوران ٹاسک فورس ملازمین کو حبس بے جا میں رکھنے پر نجی اسٹیل ملز کے مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا۔

مزید خبریں :