پاکستان
04 مئی ، 2013

خیبر پختونخوا میں انتخابات کے لئے بیلٹ پیپرز کی ترسیل جاری

خیبر پختونخوا میں انتخابات کے لئے بیلٹ پیپرز کی ترسیل جاری

پشاور…خیبر پختونخوا میں بھی گیارہ مئی کے عام انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کی ترسیل جاری ہے۔اب تک ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں بیلٹ پیپرزپہنچا دیئے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق خیبر پختونخوا میں بیلٹ پیپرز کی ترسیل جاری ہے۔ اب تک ہزارہ اور ملاکنڈ ڈویژن کے علاقوں میں بیلٹ پیپر پہنچا دیئے گئے ہیں جبکہ بیلٹ پیپرز ہیلی کاپٹرز اور ٹرکوں کے ذریعے پہنچائے جا رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ڈی آئی خان ، ٹانک اور بنوں میں بیلٹ پیپرز کی ترسیل جاری ہے جبکہ پشاور میں 6 مئی کو بیلٹ پیپرز پہنچائے جائیں گے۔

مزید خبریں :