04 مئی ، 2013
لاہور…لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قیدیوں کے دو گروپوں میں جھگڑے کے دوران 3 قیدی زخمی ہو گئے۔جیل ذرائع کے مطابق بیرک نمبر 8 سی میں معمولی بات پر قیدی آپس میں جھگڑ پڑے ، جیل میں ہاتھا پائی کے ساتھ خنجر بھی چل گئے ،قیدی ذیشان عرف شیر لاہور اور اشتیاق عرف شیر پنجاب نے مبینہ طور پر تین قیدیوں کو خنجر مار کر زخمی کردیا،زخمی ہونے والوں میں آدم چودھری،عمران اورمنیر شامل ہیں ،قیدیوں کو جیل کے اندر اسپتال میں طبی امداد دی گئی ۔