پاکستان
05 مئی ، 2013

کوئٹہ: جے یو آئی نظریاتی کے انتخابی دفتر پر بم حملہ، 2 افراد زخمی

کوئٹہ: جے یو آئی نظریاتی کے انتخابی دفتر پر بم حملہ، 2 افراد زخمی

کوئٹہ … کوئٹہ کے علاقے دیبہ میں جمعیت علمائے اسلام نظریاتی کے انتخابی دفتر پر دستی بم سے حملے میں 2 کارکن زخمی ہوگئے جبکہ سرکلر روڈ پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل نے کلی دیبہ میں جمعیت علمائے اسلام نظریاتی کے انتخابی دفتر پر دستی بم پھینکا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 2 کارکن ابو بکر اور محمد خان زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا۔ جمعیت علمائے اسلام نظریاتی کے ترجمان نے انتخابی دفتر پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ دوسری جانب پولیس کے مطابق اسد علی نامی شخص سرکلر روڈ پر پیدل جارہا تھا کہ نامعلوم افراد نے اس پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کیلئے سی ایم ایچ منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

مزید خبریں :