پاکستان
05 مئی ، 2013

پہلے سے بڑھ کر انتخابات میں حصہ لیں گے،عوامی نیشنل پارٹی

پشاور…عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان ملک غلام مصطفی نے کہا ہے کہ بعض قوتیں اے این پی کے کارکنوں کو ڈرانا چا ہتی ہیں تاہم الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کریں گے اور پہلے سے بڑھ کر انتخابات میں حصہ لیں گے۔جیو نیوز سے گفتگو میں اے این پی کے صوبائی ترجمان ملک غلام مصطفی نے کہا ہے کہ ممکنہ دہشت گردی کے باعث انتخابی مہم میں پارٹی کو مشکلات درپیش ہیں ۔لیکن اسکا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ہم ڈر گئے ہیں۔جلسے جلوسوں کی بجائے عوامی رابطہ مہم کے ذریعے اپنا پیغام عوام تک پہنچا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ انتخابات کی نسبت گیارہ مئی کو ہونے والے الیکشن میں اے این پی پہلے سے زیادہ ابھر کر سامنے آئے گی۔

مزید خبریں :