پاکستان
05 مئی ، 2013

متحدہ میں شمولیت سے متعصب لوگوں کے عزائم ناکام ہوگئے،عنایت رند

نوابشاہ …نواب شاہ میں ایم کیو ایم کے قومی اسمبلی کے حلقہ این۔اے 213 کے امیدوار عنایت علی رند نے منوآباد میں کارنر میٹنگ سے خطاب میں کہاکہ پیپلز پارٹی نے پانچ سال شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے صدقے حکومت کی اور اب بھی وہ موجودہ قیادت کی بجائے مرحومین کے نام پر ووٹ مانگ کر عوام کو دھوکاہے دے رہی ہے۔ عنایت علی رند نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو کو ایک ایک کارکن کی فکر ہوتی تھی جبکہ پیپلز پارٹی کے موجودہ لیڈروں کو اپنے بینک بیلنس کی فکر ہے، انہوں نے کہا کہ سندھ کارڈ اب ہمیشہ کے لئے دفن ہو چْکا ہے۔اور میری متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت کے بعدتعصب کے نام پر ووٹ مانگنے والوں کے عزائم ناکام ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری افسران اب بھی سابقہ حکمرانوں کے اشاروں پر ناچ رہے ہیں اْنہیں بتایا گیا ہے کہ آئندہ حکومت بھی انہی کی ہو گی۔ لیکن میں کہتا ہوں کہ پاکستان میں بادشاہی کرنے والے اپنے گھر میں ایک جلسہ بھی نہیں کرسکتے ہی۔ اس موقع پر حلقہ پی۔ایس 24کے امیدوار عاصم کبیر نے کہا کہ کامیابی ثابت ہوچْکی ہے صرف گیارہ مئی کو رسمی اعلان ہونا باقی ہے۔ تقریب سے ایم کیو ایم کے زونل انچارج شیراز مسعود نے بھی خطاب کیا۔

مزید خبریں :