07 مئی ، 2013
آکلینڈ… نیوزی لینڈ میں دنیا کا پہلاکاربن فائبر ہیلی کاپٹر پانی میں گر کر تباہ ہوگیا، ہیلی کاپٹرکاعملہ محفوظ رہا۔ نیوزی لینڈ میں آکلینڈ ہاربر کے قریب فائبر ہیلی کاپٹر کی پروموشنل ویڈیو بنا ئی جارہی تھی ، کہ ہیلی کاپٹر پانی میں گر گیا، حادثے میں محفوظ رہنے والیپائلٹ پیٹر میلونے کاکہناہے کہ انہوں نے ٹربائن میں وارننگ لائٹ دیکھی اور پھر ہیلی کاپٹر ان کے قابو سے باہر ہوگیا،نیوزی لیند کی سول ایو ی ایشن اتھارٹی نے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں ۔