08 مارچ ، 2012
واشنگٹن … موجودہ 3جی سے 10 گنا تیز 4جی ٹیکنالوجی پر مشتمل ایپل کمپنی کا نیا آئی پیڈتھری 16مارچ سے مارکیٹ میں دستیاب ہوگا،ایپل کمپنی نے نئے آئی پیڈ3 کا اعلان کردیا ، 4جی کی نئی ٹیکنالوجی ایل ٹی ای پر مشتمل آئی پیڈ 16مارچ سے مارکیٹ میں دستیاب ہوگا ،جس کی رفتار موجودہ 3جی سے 10گنا تیز ہے،اس سے ویڈیو اسٹریمنگ کی کوالٹی کہیں بہتر ہوجائے گی، صوتی احکامات سمجھ لینے والی یہ ڈوائس آئی پیڈ سیریز کا تیسرا ورژن ہے ، اس سیریز کو2تہائی صارفین استعمال کررہے ہیں۔