08 مارچ ، 2012
واشنگٹن … امریکی خفیہ ایجنسی ایف بی آئی نے خبردار کیا ہے کہ شدت پسندوں کی جانب سے امریکا پر سائبر حملوں کا خدشہ ہے، غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ایف بی آئی چیف رابرٹ میولر نے کہا ہے کہ امریکا پر سائبر حملوں کا خدشہ ہے، اور یہ حملے شدت پسندوں کی جانب سے کیے جاسکتے ہیں۔ رابرٹ میولر نے کہا ہے کہ اب تک شدت پسندوں نے باقاعدہ سائبر حملے نہیں کیے، لیکن سائبر حملوں کے خطرے کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، ایف بی آئی چیف رابرٹ میولر کا کہنا ہے کہ شدت پسند ان سائبرحملوں کیلئے اپنے کارکنوں کو ٹریننگ دیے سکتے ہیں یا پھر وہ کسی اور کے ذریعے سائبر حملے کراسکتے ہیں۔