08 مارچ ، 2012
واشنگٹن … امریکی سفارتکاروں کا کہنا ہے کہ جاسوس سیارے سے بنائی گئی ویڈیو یا تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایرانی اپنے خفیہ جوہری اڈے کی صفائی کرنے میں مصروف ہیں۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی سفارتکاروں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جاسوس سیٹلائٹ کے ذریعے حاصل کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک فوجی ٹرک اور کچھ دوسری گاڑیاں ایرانی جوہری سائٹ سے جوہری مواد کی منتقلی میں مصروف ہیں تاکہ وہاں سے ہر قسم کے جوہری مواد کی موجودگی کے ثبوت ختم کرسکیں۔سفارتکاروں نے غیر ملکی خبرایجنسی کو بتایا کہ یہ نشانات ہو سکتا ہے اس نیوٹران ٹریگر کے ہوں جس کو ایک چھوٹے ایٹمی دھماکے کیلئے لایا گیا تھا۔