پاکستان
08 مارچ ، 2012

وزیر اعظم توہین عدالت کیس،نرگس سیٹھی پر اٹارنی جنرل کی جرح

وزیر اعظم توہین عدالت کیس،نرگس سیٹھی پر اٹارنی جنرل کی جرح

اسلام آباد… وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف توہین عدالت کیس میں سیکریٹری کابینہ نرگس سیٹھی پر اٹارنی جنرل کی جرح جاری ہے۔ کیس کی سماعت جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں 7رکنی بینچ کر رہا ہے۔ سماعت سے قبل نرگس سیٹھی اور اٹارنی جنرل میں خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا۔ اٹارنی جنرل مولوی انوار الحق کا کہنا تھا کہ نرگس سیٹھی پر کافی جرح ہو چکی، میں مختصر جرح کروں گا۔ اٹارنی جنرل کی جانب سے پوچھے گئے سوالات پر نرگس سیٹھی کا کہنا تھا کہ وزارت قانون کی جانب سے وزیر اعظم کو دوسمریاں بھیجی گئیں، ایک کے بارے میں وزیراعظم گیلانی کا موٴقف تھا کہ یہ قواعد کے مطابق نہیں۔ وزیراعظم نے سمری پر یہ بھی کہا کہ جو موٴقف ہے وہ برقرار رکھیں۔ اٹارنی جنرل کی جانب سے جاری جرح کے دوران وزیراعظم کے وکیل اعتزاز احسن نے بولنے کی کوشش کی تو انہیں روک دیا گیا۔ ایک سوال کے جواب میں نرگس سیٹھی کا کہنا تھا کہ میرا کام سمریوں کو وزیراعظم کے سامنے پیش کرنا تھا۔

مزید خبریں :