دنیا
14 مئی ، 2013

خلائی اسٹیشن پر5 ماہ گزارنے کے بعد تین خلا باز واپس پہنچ گئے

خلائی اسٹیشن پر5 ماہ گزارنے کے بعد تین خلا باز واپس پہنچ گئے

نیویارک…بین الااقوامی خلائی اسٹیشن پر5 ماہ گزارنے کے بعد تین خلا باز واپس زمین پر آگئے۔خلائی اسٹیشن پر مشن مکمل کرکے واپس آنے والوں میں ایک امریکی، ایک روسی اور ایک کینیڈین خلا باز شامل ہے۔تینوں افراد روس کے خلائی کیپسول Soyuz میں سوار ہو کر زمین پر آئے۔ روسی خلائی کیپسول قازقستان میں اترا۔ اس مشن کے دوران پہلے بار کینیڈا کے خلا باز کرس ہیڈفیلڈ کو خلائی اسٹیشن کی کمان سونپی گئی تھی۔

مزید خبریں :