کاروبار
08 مارچ ، 2012

سوئی ناردرن نے چار پلانٹس کو گیس کی فراہمی بحال کردی

سوئی ناردرن نے چار پلانٹس کو گیس کی فراہمی بحال کردی

کراچی… سوئی ناردرن گیس کمپنی نے درجہ حرارت میں اضافے کے باعث چار پلانٹس کو گیس کی فراہمی بحال کردی۔ حکام کے مطابق فرٹیلائزر پلانٹس کو گیس کی بحالی درجہ حرارت میں اضافے کے سبب گیس کی استعمال میں کمی کے باعث کی گئی ہے۔ دوسری جانب انڈسٹری ذرائع کے مطابق داوٴد ہرکولس، اینگرو، ایگری ٹیک اور پاک ارب کوگیس سپلائی شروع تو کردی گئی ہے لیکن گیس کم مقدار میں ملنے سے انہیں مسائل کا سامنا ہے اور کمپنیوں کو بندش کے باعث سود کی مد میں اربوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ سال دو ہزار گیارہ میں ان چار پلانٹس کی جانب سے 23 لاکھ ٹن کی پیداواری گنجائش ہونے کے باوجودمحض سینتیس فیصد پیداوار حاصل کی گئی۔اسی طرح ملک کے تمام یوریا پلانٹس کی مجموعی پیداری صلاحیت 69 لاکھ ٹن ہے، جبکہ گیس کی فراہمی میں کمی کے باعث پیداوار49 لاکھ ٹن تک محدود رہی۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق حکومت کو آنے والے دنوں میں گیس کی قلت کے پیش نظر پاک ایران گیس پائپ لائن پر کام میں تیزی لانی چایئے۔

مزید خبریں :