14 مئی ، 2013
ہالی ووڈ،لاس اینجلس…صومالی قزاقوں کے ہاتھوں یرغما ل بننے والے امریکی بحری جہاز پرتیار کی گئی فلم "کیپٹن فلپس"کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔2009میں صومالی قزاقوں نے امریکی بحری جہازایم وی مرسک الاباما کو اغوا کرلیا تھا، سچی کہانی پر مبنی فلم"کیپٹن فلپس"کے ہدایتکار پال گرین گراس ہیں۔ فلم میں معروف ہالی ووڈ اداکار ٹام ہینکس، کیپٹن رچرڈ فلپس کے مرکزی کردار میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔ایکشن اور ڈرامہ سے بھرپور فلم 11 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔