Geo News
Geo News

پاکستان
15 مئی ، 2013

الطاف حسین کے بیان پر بے تحاشا شکایات ملیں ہیں، برطانوی ہائی کمشنر

الطاف حسین کے بیان پر بے تحاشا شکایات ملیں ہیں، برطانوی ہائی کمشنر

اسلام آباد… برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامسن نے کہا ہے کہ الطاف حسین کے کراچی توڑنے کے بیان پر برطانوی پولیس کو بے تحاشہ شکایات موصول ہوئی ہیں جس کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ، الطاف حسین کے بیان کوسنجیدگی سے لینا چاہیے۔ الطاف حسین کے خلاف کاسروائی کرنا ناممکن نہیں۔اسلام آبادمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامسن نے کہا کہ برطانیہ میں نفرت اور تشدد پھیلانے کے خلاف سخت قوانین ہیں، اگر کسی پر جرم ثابت ہو جائے تو اسے جیل کی سزا ہو سکتی ہے، الطاف حسین کے بیان پر برطانوی پولیس کو بے تحاشہ شکایات موصول ہوئی ہیں، برطانوی پولیس الطاف حسین کے بیان کی تحقیقات کر رہی ہے۔برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان مجرموں کی حوالگی کا کوئی معاہدہ موجود نہیں ہے تاہم الطاف حسین کے خلاف کارسوائی کرنا ناممکن نہیں۔ایڈم تھامسن نے کہا کہ انتخابات میں یورپی یونین کے مبصروں کی رپورٹ کی تصدیق کرتے ہیں،انتخابات کے ذریعے شہریوں نے حکومتوں کا احتساب کیا ہے، پاکستان میں ہونے والا یہ انتخابات تاریخ کے سب سے بہتر انتخابات تھے،انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

مزید خبریں :