کاروبار
08 مارچ ، 2012

لاہور: نیازی چوک سے فیروز پور روڈ تک رنگ روڈ پر ٹیکس عائد

لاہور… حکومت نے نیازی چوک سے فیروز پور روڈ تک رنگ روڈ پر ٹیکس عائد کر دیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق رنگ روڈ سے گزرنے والی کار کیلئے دس روپے،کمرشل گاڑیوں پر20 روپے اور کوچز کو 30 روپے ٹیکس دینا ہو گا۔ ٹرکوں پر 60 روپے اور ٹرالر پر 100 روپے ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق سگیاں پل پر صرف ہیوی وہیکلز پر ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ نیا ٹیکس رنگ روڈ کی تعمیر و مرمت اور دیکھ بھال پر خرچ کیا جائے گا۔

مزید خبریں :