18 جنوری ، 2012
اسلام آباد … اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج نے میموگیٹ کے ایک مرکزی کردار منصوراعجاز کے خلاف پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کرانے کی درخواست پر سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیاہے۔ اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے ایک مقامی رہنماء نے منصوراعجاز کے خلاف عوام کو حکومت کیخلاف اکسانے اور پاکستانی اداروں کو بدنام کرنے کے الزامات پر تھانے میں مقدمہ درج کرانے کی درخواست سیشن جج کو دی تھی، ایڈیشنل سیشن جج وجاہت حسین نے اسکی آج سماعت مکمل کی اور فیصلہ آج دوپہر کو سنانے کا اعلان کیا ، اس مقدمہ میں عدالت کے پوچھنے پر وفاقی پولیس نے موقف اختیار کیا تھاکہ سپریم کورٹ اور میموگیٹ کمیشن سے پوچھے بغیر ایسا کوئی کیس درج نہیں کیا جاسکتا۔