Geo News
Geo News

پاکستان
16 مئی ، 2013

پیپلزپارٹی نے کبھی گولی اور تشدد کی سیاست نہیں کی،قائم علی شاہ

پیپلزپارٹی نے کبھی گولی اور تشدد کی سیاست نہیں کی،قائم علی شاہ

کراچی…سابق وزیر اعلیٰ سندھ اورپیپلزپارٹی کے رہنما سید قائم علی شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کبھی گولی اور تشدد کی سیاست نہیں کی، ہارنے والے شکست تسلیم کریں، یہی جمہوریت کا تقاضاہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائم علی شاہ نے کہا کہ الیکشن میں پیپلز پارٹی نے کبھی دھاندلی نہیں کی، صاف اور شفاف انتخابات کرانا نگراں حکومت کا کام ہے۔انہوں نے کہا کہ محمد علی ملکانی اور غلام قادر کی شمولیت سے پارٹی اور مضبوط ہوگی۔ قائم علی شاہ نے کہا کہ ٹھٹھہ میں ہماری پوزیشن اچھی ہے،رزلٹ ہمارے حق میں جائے گا۔ قائم علی شاہ نے کہا کہ پارٹی خدمات کی وجہ سے سندھ میں اہم کامیابی حاصل ہوئی ، سندھ کے عوام نے بہت ہی مہربانی اور جذبے کے ساتھ پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا۔

مزید خبریں :