پاکستان
18 مئی ، 2013

لاہورمیں تحریک انصاف کا دھرنا ساتویں روز بھی جاری

لاہورمیں تحریک انصاف کا دھرنا ساتویں روز بھی جاری

لاہور…لاہور کے ڈیفنس لالک چوک میں تحریک انصاف کے کارکنوں کا الیکشن میں مبینہ دھاندلی کیخلاف دھرنا ساتویں روز بھی جاری ہے،لاہور کے لالک چوک میں تحریک انصاف کے کارکنوں کا دھرنا آج ساتویں روز بھی جاری ہے، کارکنوں کا کہنا ہے کہ این اے 125 میں دوبارہ پولنگ تک ان کا یہ دھرنا جاری رہے گا،دوسری جانب دھرنے کے باعث لالک چوک کے قریب رہنے والے لوگوں کو خاصی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،ان کا کہنا ہے کہ دھرنے سے انہیں ٹریفک اوردیگر مسائل کا سامنا ہے، حکومت کو چاہیے کہ مسئلے کا کوئی سنجیدگی سے حل نکالے۔

مزید خبریں :