پاکستان
18 مئی ، 2013

پی بی 20قلعہ سیف اللہ میں دھاندلی،جے یو آئی نظریاتی کا دھرنا جا ری

پی بی 20قلعہ سیف اللہ میں دھاندلی،جے یو آئی نظریاتی کا دھرنا جا ری

کوئٹہ…بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 20 قلعہ سیف اللہ میں مبینہ دھاندلی کے خلاف جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے کارکنوں کا آج ساتویں روز بھی ڈی سی قلعہ سیف اللہ کے دفتر کے سامنے دھرنا جاری ہے۔جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے کارکنوں کا بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 20 قلعہ سیف اللہ میں انتخابات کے دوران مبینہ دھاندلی اور مخالف گروپ کی جانب سے ہزاروں بیلٹ پیپرز غائب کئے جانے کے خلاف ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ کے دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنا آج ساتویں روز بھی جاری ہے، مظاہرین سڑک پر دھرنا دئے ہوئے ہیں جس کے باعث بلوچستان خیبر پختونخوا شاہراہ پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہے ، دھرنا دینے والوں کا مطالبہ ہے کہ اس حلقے کے 15 پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ انتخابات کرانے کے اعلان تک دھرنا جاری رہے گا۔

مزید خبریں :