18 مئی ، 2013
لاہور…جماعت الدعوة کے مرکزی رہنما خالد بشیر کی لاہور میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی، جماعت الدعوة کے امیر حافظ محمد سعید اور کارکنوں کے بڑی تعداد نے شرکت کی ،جماعت الدعوة کے مرکزی رہنما خالد بشیر کی نماز جنازہ ہجویری ٹاوٴن ہربنس پورہ میں امیر حافظ محمد سعید نے پڑھائی،حافظ محمد سعید نے اس موقع پر کہا کہ خالد بشیر کی شہادت میں بیرونی ہاتھ اور ریمنڈ ڈیوس جیسی کاروائی لگتی ہے، تمام اداروں کے ساتھ مل کر خفیہ ہاتھ تک پہنچا جائے گا ،حافظ محمد سعید نے کہا کہ خالد بشیر ابتدائی ساتھیوں میں سے تھے،انہوں نے جماعت کیلئے ہمیشہ قربانیاں دیں۔