08 مارچ ، 2012
لاہور… لاہور ہائیکورٹ نے کھاڑک فیکٹری کیس میں مالکان کی ضمانتیں خارج کر دیں جس کے بعد تینوں مالکان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کھاڑک فیکٹری کے تینوں مالکان نے قبل ازگرفتاری عبوری ضمانتیں کرارکھی تھیں جس کے خارج ہونے پر پولیس نے فیکٹری مالکان کو گرفتار کرلیا۔ ضمانتیں منسوخ ہونے پر کمرہ عدالت کے باہر ملزمان اور وکلاء میں تلخ کلامی بھی دیکھنے میںآ ئی۔ واضح رہے کہ 23فروری کو کھاڑک فیکٹری میں مبینہ طور پر بوائلر پھٹنے سے فیکٹری کی عمارت گر گئی تھی جس کے نتیجے میں کم از کم 23 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔