پاکستان
19 مئی ، 2013

کراچی:لیاری میں کشید گی، گزشتہ شام سے اب تک6افراد ہلاک

کراچی:لیاری میں کشید گی، گزشتہ شام سے اب تک6افراد ہلاک

کراچی …کراچی میں لیاری کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز سے کشیدگی جاری ہے، اب تک فائرنگ اور کریکر حملوں میں بچی سمیت 6افراد جاں بحق جبکہ بیس سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ذرائع کے مطابق ہفتے کی شام لیاری کے علاقوں آگرہ تاج کالونی، شاہ لطیف بھٹائی روڈ، ماری پور روڈ اور کلری کے علاقوں میں مسلح افراد نے فائرنگ کی، اس دوران مختلف مقامات پر کریکر حملے بھی کیے گئے۔ گزشتہ شام سے اب تک بچی سمیت 6افراد جاں بحق جبکہ چوبیس سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ پولیس اور رینجرز گزشتہ روز سے علاقوں سے غائب تھی اور شہری گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے تھے۔ ایس ایس پی سٹی احمد جمال کا موقف تھا کہ نفری کی کمی اور بکتر بند گاڑیاں نہ ہونے کے باعث قانون نافذ کرنے والے ادارے متاثرہ علاقے میں داخل نہیں ہوپائے۔ تاہم پولیس اور رینجرز کی نفری اب علاقے میں پہنچی ہے اور سرچ آپریشن کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :