19 مئی ، 2013
ماسکو…روس میں چاکلیٹ کھانے والوں کے مزے آگئے ،ماسکو میں میوزیم کے عالمی دن کے موقع پر چاکلیٹ کی مزیدار دعوت کی گئی۔اس دعوت میں بچوں کے ساتھ ان کے والدین کا داخلہ بھی بالکل مفت تھا۔ماسکو کے چاکلیٹ میوزیم میں بچے اور بڑوں سب نے چاکلیٹ کے خوب مزے لیے ، اپنی من پسند چاکلیٹ بھی کھائی اور بنائی بھی ، اس میوزیم نائٹ میں 2 سو سے زائد میوزیم آرگنائزر نے حصہ لیا۔