پاکستان
19 مئی ، 2013

پاکستان کی پہلی خاتون ثمینہ بیگ نے ماوٴنٹ ایورسٹ سر کرلی

پاکستان کی پہلی خاتون ثمینہ بیگ نے ماوٴنٹ ایورسٹ سر کرلی

کراچی…پاکستانی بہن بھائی نے دنیا کی سب سے اونچی چوٹی ماوٴنٹ ایوریسٹ سر کرلی ہے۔ یہ دعویٰ ماوٴنٹ ایورسٹ پر کوہ پیمائی کے لیے جانے والے مرزا علی نے کیا ہے۔ گزشتہ روز سیٹلائٹ موبائل کے ذریعے پیغام میں مرزا علی نے بتایا کہ وہ اور ان کی بہن ثمینہ بیگ 8ہزار 8سواڑتالیس میٹر بلند چوٹی سرکرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ بائیس سالہ ثمینہ بیگ ماوٴنٹ ایورسٹ سر کرنے والی پہلی پاکستان خاتون بن گئی ہیں۔

مزید خبریں :